اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وارنر سنرائزرس حیدرآباد کے پھر کپتان مقرر - ٹیم سن رائزرس حیدرآباد

آسٹریلیا کے جارحانہ اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو آئی پی ایل کے13 وین ایڈیشن کے لئے سن رئزار حیدرآباد کا کپتان مقرر کیا گیا ہے

وارنر سنرائزرس حیدرآباد کے پھر کپتان مقرر
وارنر سنرائزرس حیدرآباد کے پھر کپتان مقرر

By

Published : Feb 27, 2020, 6:26 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:51 PM IST

آئی پی ایل کی بہترین ٹیم سن رائزرس حیدرآباد نے آسٹریلیا کے دھماکہ خیز اوپنر ڈیوڈ وارنر کو آئی پی ایل کے 2020 سیزن کے لئے اپنی ٹیم کا دوبارہ کپتان مقرر کیا ہے۔

وارنر سنرائزرس حیدرآباد کے پھر کپتان مقرر

آئی پی ایل کے اس سیزن کا آغاز 29 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔وارنر کی قیادت میں سن رائزرس حیدرآباد نے 2016 میں آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا۔

وارنر سنرائزرس حیدرآباد کے پھر کپتان مقرر

وہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی جگہ لیں گے۔ 33 سالہ وارنر پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کے لیے مجرم پائے جانے کے بعد ایک سال کی پابندی لگا دی گئی۔ اس پابندی کی وجہ سے وہ 2018 کے سیزن میں نہیں کھیل پائے تھے۔

وارنر سنرائزرس حیدرآباد کے پھر کپتان مقرر

حیدرآباد ٹیم نے وارنر کو اس سیزن میں کپتان بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ وارنر نے حیدرآباد کی طرف سے پوسٹ کئے گئے ویڈیو میں کہاکہ میں آئی پی ایل 2020 کے لیے کپتانی ملنے سے بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میں ٹیم کی قیادت کا موقع دوبارہ دینے کے لیے انتہائی شکر گزار ہوں۔ میں ولیمسن کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ دو سالوں میں ٹیم کو سنبھالا۔

آسٹریلیائی تجربہ کار کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے کہاکہ گزشتہ سیشن سے اور بہترین کھیل کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے ۔ اس سے ہمیں پلے آف میں کھیلنے موقع مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس سے ٹیم کو کافی فائدہ مل سکتا ہے۔ہمیں اپنے کھیل میں تسلسل لانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ کیونکہ آئی ایل ایل طویل ٹورنامنٹ ہے اس کے لئے کھلاڑیوں کو فٹ رہنا بھی ضروری ہے۔

ڈیوڈ وارنر اپنی پابندی ختم ہونے کے بعد گزشتہ سال ورلڈ کپ سے پہلے بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آئے تھے اور اس کے بعد سے وہ مسلسل زبردست مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details