کورونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن فی الحال 15 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ آئی پی ایل -13 کا آغاز 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن اس وبا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
سید مشتاق علی ٹرافی :بورڈ افسر کے بیان پر گواسکر کا رد عمل
سرکردہ بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر بی سی سی آئی کے ایک افسر کے اس بیان پر بھڑک گئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئی پی ایل کو مشتاق علی ٹرافی کی طرح ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، جس میں غیر ملکی کھلاڑی حصہ نہ لیں۔
اس دوران بی سی سی آئی کے ایک افسر نے کہا تھا کہ كووڈ -19 وبا کی وجہ سے آئی پی ایل میں غیر ملکی کرکٹرز کا حصہ لینا بہت مشکل نظر آ رہا هے۔
كیرير میں 125 ٹیسٹ اور 108 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے سنیل گواسکر نے ایک کالم میں لکھاکہ بی سی سی آئی افسر کا یہ مشورہ صحیح نہیں ہے علاوہ ازیں یہ اس کرکٹر کی بھی توہین ہے جن کے نام پر یہ ٹرافی کھیلی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل میں غیر ملکی کرکٹ کھلاڑیوں کی مبینہ عدم شمولیت کے تناظر میں بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ایک افسر کا یہ مشورہ تھا کہ بی سی سی آئی کو یہ یقینی بنا نا ہوگا کہ آئی پی ایل کا معیار نہ گرے اور یہ غریبوں والا ٹورنامنٹ نہیں لگے، ہم اسے مشتاق علی ٹورنامنٹ جیسا نہیں بنانا چاہتے ہیں۔ گواسکر نے کہا کہ اگر یہ بیان صحیح ہے تو بہت غلط ہے۔ یہ اس کرکٹر کی بھی توہین ہے جن کے نام پر یہ ٹرافی کھیلی جاتی ہے۔