اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'چوتھے نمبر پر بحث ختم ہونی چاہئے'

آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپیٹلز کے کپتان شریس ایر نے کہا کہ 'وہ کافی وقت سے بھارتی ٹیم میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کررہے ہیں اور اب اس پوزیشن پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے۔

By

Published : Jun 9, 2020, 8:15 PM IST

'چوتھے نمبر پر بحث ختم ہونی چاہئے'
'چوتھے نمبر پر بحث ختم ہونی چاہئے'

شریس ایر گذشتہ ایک برس سے محدود اوورز فارمیٹ میں ٹیم میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کررہے ہیں۔ اس سے پہلے چوتھت نمبر پر بلے بازی کے بارے میں بہت چرچا تھا۔ گذشتہ سال منعقد آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران ٹیم انڈیا میں چوتھے نمبر پر بحث ہوئی تھی۔

شریس ایر نے کہا کہ اگر آپ پچھلے ایک سال سے ہندوستانی ٹیم کے لئے ایک ہی پوزیشن پر کھیل رہے ہیں تو میرے خیال میں آپ نے اس جگہ کو مستحکم کردی ہے اور اب اس کے بارے میں کوئی بحث نہیں ہونی چاہئے۔ چوتھے نمبر کے بارے میں کافی دن سے بحث ہوتی رہی ہے اور میں اس جگہ کو مستحکم کرنے پر مطمئن ہوں لیکن ہر کھلاڑی لچکدار ہونا چاہئے اور میں میچ کے حالات کے مطابق کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کے لئے تیار ہوں۔

'چوتھے نمبر پر بحث ختم ہونی چاہئے'

ایر نے بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب وراٹ آپ کی تعریف کرتے ہیں تو یہ سن کر خوشی ہوتی ہے۔ وہ ایک اچھے رہنما ہیں وہ کبھی بھی رنز کی بھوک سے نہیں بھاگتے اور ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ جب بھی وہ میدان میں اترتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ ان کا پہلا میچ ہے۔ ان سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔

ایر کو 2015 میں دہلی نے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا اور اس سیزن کے دوران 439 رنز بنا کر ایمرجنگ پلیئر ایوارڈ جیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے میچ کے بعد میری انگلی میں چوٹ آئی اور ڈاکٹر نے کہا کہ میں مزید نہیں کھیل سکوں گا۔ گیری کرسٹن جو اس وقت ٹیم کے کوچ تھے انہوں نے کہا کہ آپ کو میدان سے باہر رکھا جاسکتا ہے لیکن ہمیں بیٹنگ میں آپ کی ضرورت ہوگی۔

گوتم گمبھیر کے 2018 سیزن کے وسط میں کپتانی سے استعفی دینے کے بعد ممبئی کے ایر کو کپتانی سونپی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں دہلی ٹیم میں شامل ہوا تو مجھے لگا کہ ٹیم میں ایسا ہوسکتا ہے اور میں اس صورتحال کے لئے ذہنی طور پر تیار ہوں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ جب میں نے پہلا میچ بطور کپتان کھیلا اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 93 رنز بنائے تو اس وقت مجھے لگا کہ میں تیار ہوں۔ میرے کپتان بننے پر بہت سارے لوگوں نے سوالات اٹھائے تھے لیکن نتائج سامنے ہیں اور ٹیم نے اس سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بہت سی بڑی ٹیموں کو شکست دی۔

2019 کے سیزن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود ٹیم تیسرے نمبر پر کھڑی تھی اور اسے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔ اس کے بارے میں ایئر نے کہا کہ ہمارا مقصد اسے پلے آف میں پہنچانا تھا جو ہم نے پورا کیا۔ اگرچہ ہم آخری میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے لیکن مجھے امید ہے کہ ٹیم مستقبل میں آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

ٹیم کوچ رکی پونٹنگ کے کے متعلق انہوں نے کہا کہ جب میں نے ان کے ساتھ 2018 میں کام کیا تو مجھے بہت اچھا لگا۔ ان کی باڈی لینگویج میں بہت سی چیزیں ہیں جو آپ سیکھ سکتے ہیں ۔ان میں بہت زیادہ مثبتیت موجود ہے۔ آپ کو ایسا لگتا ہے کہ وہ کھلاڑیوں سے انصاف نہیں کرتے اور سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں جو کوچ کے لئے کافی اچھا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ٹیم اور میرے لئے بہت مددگار ثابت ہوئے ہیں۔

کپتان نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ گھر میں بھی ٹیم کا ساتھ دیں۔ ایئر نے کہا کہ پچھلے سال شائقین بھاری تعداد میں ہمارا ساتھ دینے اسٹیڈیم آئے تھے۔ لیکن ہم نہیں جانتے کہ اگر اس سال آئی پی ایل کا انعقاد کیا گیا تو شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی یا نہیں لیکن میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ٹیم کا ساتھ دیں۔ اس سے ہمیں بہت تحریک ملتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 29 مارچ کو شروع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے خطرہ کی وجہ سے اسے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ تاہم اس پروگرام کے بارے میں توقعات وابستہ ہیں اور بات کی جارہی ہے کہ اسے ناظرین کے بغیر بھی منعقد کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details