اردو

urdu

'مجھے لگا تھا کہ میرا ٹیسٹ کیرئیر لمبا نہیں چلے گا'

نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر نے کہا کہ 'پہلی ٹیسٹ سیریز کے بعد مجھے لگا تھا کہ میرا ٹیسٹ کیریئر لمبا نہیں چلے گا۔ میں اس بات کو لے کر بڑی پریشان میں تھا۔'

By

Published : Feb 14, 2020, 8:27 PM IST

Published : Feb 14, 2020, 8:27 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:53 AM IST

'مجھے لگاتھا کہ میرا ٹسٹ کیرئیر لمبا نہیں چلے گا'
'مجھے لگاتھا کہ میرا ٹسٹ کیرئیر لمبا نہیں چلے گا'

نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر نے کہا ہے کہ انہیں کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد لگا تھا کہ وہ کبھی بھی ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

ٹیلر اب تک 99 ویں ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور ہندوستان کے خلاف ویلنگٹن میں 21 فروری سے ہونے والا میچ ان کے کیریئر کا 100 واں بین الاقوامی ٹیسٹ میچ ہو گا ۔ ٹیلر اس دوران کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 100 میچ کھیلنے والے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔

'مجھے لگاتھا کہ میرا ٹسٹ کیرئیر لمبا نہیں چلے گا'

35 سالہ ٹیلر نے 2007 میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبو کیا تھا اور انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں 15 اور چار رنز بنائے تھے۔ اسی طرح دوسرے مقابلے میں 17 اور آٹھ رنز ہی بنا پائے تھے۔

ٹیلر نے کہاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد مجھے لگا کہ میں اب ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل پاؤں گا۔ میں بہت خوش نصیب تھا کیونکہ 2005 میں ٹی -20 کرکٹ آیا اور 2006 میں میں نے ڈیبو کیا ۔

وقت کے ساتھ میری کارکردگی كو دیکھتے ہوئے میرا انتخاب ٹیم میں ہوا۔ کیریئر میں وقت بہت اہم ہے۔ٹیلر نے کہاکہ جنوبی افریقہ کے ساتھ پہلی سیریز کے بعد مجھے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔

اس کے بعد میں نے انگلینڈ کے خلاف گھریلو زمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلی اور پہلے مقابلے میں ہی سنچری بنائی۔ اس وقت مجھے اپنے اوپر یقین ہوا کہ میں اس سطح پر بلے بازی کر سکتا ہوں۔نیوزی لینڈ کے بلے باز نے کہاکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے تیسرے میچ میں میں نے سنچری لگائی اور ون ڈے میں بھی تیسرے میچ میں میں نے یہ کارنامہ کیا۔

'مجھے لگاتھا کہ میرا ٹسٹ کیرئیر لمبا نہیں چلے گا'

دونوں فارمیٹ میں اتنے کم میچوں میں سنچری بنانے سے مجھے اپنے اوپر یہ یقین ہوا کہ میں اس سطح پر کھیلنے کے لئے فٹ ہوں اور اس سے مجھے کافی مدد ملی۔

انہوں نے کہاکہ میں نے اب تک اپنے کیریئر میں جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اس سے میں بہت خوش ہوں۔ ٹیسٹ کرکٹ ہو یا ون ڈے ، آپ کے کیریئر میں بہت اتار چڑھاو آتے ہیں اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔

لیکن ان سب کے درمیان ویلنگٹن کے لئے میرے دل میں ایک خاص جگہ ہے۔ٹیلر نے 99 ٹیسٹ میچوں میں 46.28 کی اوسط سے 7174 رنز بنائے ہیں جس میں 19 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

انہوں نے 231 ون ڈے میں 8570 رنز بنائے ہیں جس میں 21 سنچری اور 51 نصف سنچری شامل ہیں۔ ٹیلر نے 100 ٹی -20 میں سات نصف سنچریوں کی مدد سے 1909 رنز بنائے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details