اردو

urdu

ETV Bharat / sports

برنس سری لنکا دورے سے باہر

انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز روری برنس ٹخنے کی سرجری کے بعد مارچ میں ہونے والے سری لنکا کے دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔

By

Published : Jan 7, 2020, 8:14 PM IST

سدھیش اور تلک کی نصف سنچری
سدھیش اور تلک کی نصف سنچری

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے منگل کو اس کی اطلاع دی۔29 سال کے برنس کو گزشتہ جمعرات جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ کے موقع پر مشق کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے ٹخنے میں چوٹ لگ گئی تھی ۔ برنس ٹخنے کی سرجری کے بعد مارچ میں ہونے والے سری لنکا کے دورے سے باہر ہو گئے ہیں

برنس کو شدید چوٹ لگی تھی جس کے بعد انگلینڈ ٹیم کی مشق کے دوران فٹ بال کھیلنے پر سخت تنقید ہوئی تھی۔

اس واقعہ کے بعد ای سی بی اور چیف کوچ کرس سلوروڈ نے انگلینڈ ٹیم ڈائریکٹر ایشلے جائلز کی مدد سے فوری طور پر کرکٹروں کے پریکٹس میں فٹ بال کھیلنے پر روک لگا دی ہے۔

گزشتہ ڈیڑھ سال میں یہ دوسرا معاملہ ہے جب مشق میں کسی انگلش کرکٹر کو فٹ بال کھیلتے ہوئے اہم میچ سے پہلے چوٹ لگی ہے۔جانی بيرسٹو کو اکتوبر 2018 میں سری لنکا کے دورے کے دوران اسی طرح چوٹ لگی تھی جس سے وہ کچھ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

ای سی بی نے کہاکہ انگلینڈ کے روری برنس کے بائیں ٹخنے کی سرجری ہوئی ہے جو کامیاب رہی ہے۔ان کی سرجری لندن میں ہوئی۔

لیکن وہ مارچ میں سری لنکا دورے تک واپسی نہیں کر سکیں گے اور اپریل میں سرے کیلئے کاؤنٹی چمپئن شپ سے واپس آ جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details