راولپینڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں نسیم شاہ اور یاسر شاہ کی شاندار بولنگ سے پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے ہی دن پیر کو بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں 168 رنز پر سمیٹ کر میچ اننگز اور 44 رنز سے جیت لیا۔
سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
نسیم نے 8.2 اوور میں 26 رن پر چار وکٹ لئے اور یاسر نے 17.2 اوور میں 58 رن دے کر چار وکٹ اور بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو مکمل طور جھنجھوڑ دیا۔
بنگلہ دیش پر پاکستان کی ایک اننگز44 رنوں سے جیت دونوں گیند بازوں کی خطرناک گیند بازی کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ نسیم کو ان کی بہترین بولنگ کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 143 سالہ تاریخ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 445 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی اور یوں پاکستان کو پہلی اننگز میں 212 رنز کی برتری حاصل ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم صرف 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بنگلہ دیش پر پاکستان کی ایک اننگز44 رنوں سے جیت ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے 6 وکٹ کے نقصان پر 126 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 41 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد روبیل حسین محمد عباس کا شکار بنے اور باقی دو وکٹیں یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے بھی 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
بنگلہ دیش پر پاکستان کی ایک اننگز44 رنوں سے جیت نسیم شاہ کو ہیٹ ٹرک کرنے پر مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔ دوسری اننگز میں ٹیم کی جانب سے بابراعظم 143، شان مسعود 100، حارث سہیل 75 اور اسد شفیق 65 رنز بناکر ٹاپ ا سکورر ہے جب کہ بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین اور ابو زید نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز پاکستان کے لیے یادگار رہا جس میں نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ خیال رہے ٹیم کے ایک اور نوجوان بولر محمد حسنین پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔
اس سے پہلے بنگلہ دیش نے آج مومن الحق کے 37 رنز اور وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس صفر سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن شاهین آفریدی نے جلد ہی انہیں پویلین بھیج بنگلہ دیش کو جھٹکا دے دیا۔
بنگلہ دیش پر پاکستان کی ایک اننگز44 رنوں سے جیت کھیل کے تیسرے دن اتوار کو جہاں نسیم نے ہیٹ ٹرک لے کر بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو جھنجھوڑا جبکہ آج چوتھے دن یاسر نے بنگلہ دیش کے بلے بازوں پر اپنا قہر برپاکيا۔بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مومن نے 41، نجم الحسین شانتو نے 38، تمیم اقبال نے 34 اور لٹن نے 29 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم اور یاسر کے علاوہ آفریدی نے 39 رنز دے کر اور محمد عباس نے 33 رن دے کر ایک ایک وکٹ لیا۔