بھارت کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ 22 رنوں جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لاتھم نے کہا کہ ٹی۔ 20 سیریز گنوانے کے بعد ون ڈے سیریز جیتنا یہ واقعی شاندارلمحہ ہے ۔ اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔
نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرے میچ میں 22 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
'میچ میں واپس آ ئے مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا' ٹی -20 سیریز صفر۔پانچ سے گنوانے کے نیوزی لینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے پہلے دو ون ڈے میں کامیابی حاصل کی اور بھارت سے یہ سیریز جیت لی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم پہلے دو ون ڈے سے باہر تھے جن کی غیر موجودگی میں لاتھم ان کی جگہ کپتانی کر رہے تھے۔
لاتھم نے کہاکہ یہ ایک شاندار جیت ہے۔ گزشتہ میچ میں بلے بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کےٹیم کو جیت دلائی تھی اور اس میچ میں گیند بازوں نے کمال کی گیند بازی کرکے سیریز میں برتری دلا ئی۔
'میچ میں واپس آ ئے مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا' انہوں نے کہاکہ بھارتی اننگز میں رویندر جڈیجہ اور نوديپ سینی کے درمیان شراکت داری بہت اہم تھی اور میں اس وقت تک مطمئن نہیں ہوا جب تک آخری وکٹ گر نہیں گیا۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں اس مقابلے میں جیت دلانے میں اہم کردار نبھایا۔ کائل نے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سیریز تین ۔صفر سے جیتنا خوش آئند ہوگا۔