اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دھونی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال مکمل

بھارتی کرکٹ ٹیم کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مہندرسنگھ دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا پندرہ برس مکل کرلیا ۔انہوں نے 2004 میں اپنا بین الاقوامی کرکٹ کیرئیرکاآغاز کیاتھا

بمراہ کی بھارتی ٹیم میں واپسی
بمراہ کی بھارتی ٹیم میں واپسی

By

Published : Dec 23, 2019, 9:32 PM IST

اپنی کپتانی میں ہبھارت کو دو بار عالمی چیمپئن بنانے والے مہندر سنگھ دھونی نے پیر کے روز بین الاقوامی کرکٹ میں 15 سال پورے کر لئے۔

اکتیس سالہ دھونی نے اپنا بین الاقوامی کیریئر 23 دسمبر 2004 کو چٹاگام میں بنگلہ دیش کے خلاف شروع کیا تھا۔

بمراہ کی بھارتی ٹیم میں واپسی

بھارت کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک اور دنیا کے بہترین فنیشر مانے جانے والے دھونی فی الحال کرکٹ میدان سے دور چل رہے ہیں اور انہوں نے ابھی تک واضح نہیں کیا ہے کہ وہ کرکٹ سے کب ریٹائرمنٹ لیں گے۔

دھونی نے 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا لیکن انہوں نے محدود اوورز میں کھیلنا جاری رکھا۔

بھارت کو 2007 میں ٹی -20 ورلڈ کپ اور 2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ جتانے والے دھونی نے اپنا آخری ٹی -20 اس سال 27 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلور میں کھیلا تھا جبکہ ان کا آخری ون ڈے اس سال 9-10 جولائی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں مانچسٹر میں تھا۔

بمراہ کی بھارتی ٹیم میں واپسی

دھونی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سے کرکٹ کے میدان سے باہر چل رہے ہیں۔

دھونی نے 90 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم انڈیا کی نمائندگی کی ہے۔ ابھی تک وہ بھارت کے لئے 350 ون ڈے اور 98 ٹی -20 میچ کھیل چکے ہیں۔

دھونی نے بھارت کے لئے ٹیسٹ میں 4876، ون ڈے میں 10773 اور ٹی -20 میں 1617 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے وکٹ کے پیچھے ٹیسٹ میں 294، ون ڈے میں 444 اور ٹی -20 میں 91 شکار کئے ہیں۔

دھونی کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا کوئی اشارہ نہیں ملنے کے بعد انہیں اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی -20 ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ مانا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details