اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کلدیپ یادو کے نام منفرد ریکارڈ

ریسٹ اسپنر کلدیپ  یادو کے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گیے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرا ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے بھارتی گیندباز بن گیے ہیں۔

By

Published : Dec 18, 2019, 10:51 PM IST

کلدیپ یادو کے نام منفرد ریکارڈ
کلدیپ یادو کے نام منفرد ریکارڈ

ویشاکھاپٹنم میں کھیلے گیے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ریسٹ اسپنر کلدیپ یادو نے ویسٹ انڈیز کےخلاف شاندار بالنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا۔

میچ کے 33ویں اوورز میں شائی ہوپ نے کلدیپ یادو کی گیند پر زوردار چھکا لگایا۔

پہلی گیندپر چھکا کھانے کےبعد کلدیپ یادو نے شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے شائی ہوپ کو آؤٹ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے بعد کلدیپ یادو نے جیسن ہولڈر اور پیری کو آؤٹ کرکے نہ صرف بھارت کی جیت کو یقینی بنایا بلکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی شاندار ہیٹ ٹرک بھی کیا۔

روہت شرما اور کے ایل راہل کی 227 رنوں کی غیر معمولی شراکت داری کی بد ولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ویشاکھا پٹنم میں کھیلے جارہے دوسر ے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پا نچ وکٹوں کے نقصان پر 387 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کردیا۔

کے ایل راہل اور روہت شرما کی شاندار سنچری کے بعد کلدیپ یادو کی ہیٹ ٹرک کی بد ولت بھارت نے ویسٹ انڈ یز کو دوسر ے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 107رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابرکرلی۔

بھارت کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 387 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 43.2اوورز میں 280رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details