اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آرچر کا انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں کھیلنا مشکوک

جوفرا آرچر کا چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف 3-7 جنوری تک منعقد ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میں کھیلنا مشکوک ہے۔

آرچر کا انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں کھیلنا مشکوک
آرچر کا انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں کھیلنا مشکوک

By

Published : Jan 2, 2020, 9:17 PM IST


انگلینڈ کے فاسٹ بالر جفرے آرچر نے پہلے ٹیسٹ میں چھ وکٹ حاصل کئے تھے، لیکن یکم جنوری کو انگلینڈ کے ٹریننگ سیشن میں وہ صرف چھ گیندیں ہی ڈال سکے تھے، ان کی کہنی سوجی ہوئی تھی جس سے جنوبی افریقہ کے خلاف ان کے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں کھیلنے کو لے کر شک برقرار ہے۔

تین جنوری سے شروع ہونے والے اس ٹیسٹ کے لئے پچ میں گھاس کی کمی ہے اور یہ سینچورین کے مقابلے میں خشک ہے۔ ایسے میں انگلینڈ اپنی ٹیم میں اسپنروں کو زیادہ شامل کر سکتا ہے۔

سمرسیٹ کے آف اسپنر ڈم بیس کی اس میچ میں کھیلنے کی زیادہ امید ہے اور انہیں جیک ليچ پر ترجیح دی جا سکتی ہے ۔

ایسے میں کسی فاسٹ بولر کو باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے اور آرچر کے زخمی ہونے کی صورت میں وہ باہر رہ سکتے ہیں۔ اگر وہ فٹ بھی رہتے ہیں تو کپتان جو روٹ کو جیمز اینڈرسن یا اسٹیورٹ براڈ میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہوگا ۔

انگلینڈ کی 19 رکنی ٹیم ٹریننگ کیلئے فی الحال فٹ ہے۔ جنوبی افریقہ پہنچنے کے بعد ڈم بیماری سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details