بھارت کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 387 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 43.2اوورز میں 280رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ(78رن)،نیکولس پوران(75رن)،پال(46رن)اور ایون لوئس (30رن) بناکر نمایاں اسکوررہے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے تین،محمدسمیع اور رابندرجڈیجہ کو دودوجبکہ شردل ٹھاکر کو ایک وکٹ ملا۔
روہت شرما اور کے ایل راہل کی 227 رنوں کی غیر معمولی شراکت داری کی بد ولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ویشاکھا پٹنم میں کھیلے جارہے دوسر ے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پا نچ وکٹوں کے نقصان پر 387 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کردیا۔
اس سے قبل ویشاکھا پٹنم میں کھیلے جارہے دوسر ے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
اوپنر روہت شرما اور کے ایل راہل نے عمدہ شروعات کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے کپتان کے پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔
دونوں اوپننگ بلے بازوں نے غیر معمولی انداز میں اننگز کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 227 رنوں کی شراکت داری کی۔ کسی بھی بھارتی اوپننگ بلے بازوں کی یہ چوتھی بڑی شراکت داری ہے