اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹی ۔20 ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی۔20 ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ اگلے مہینے تک کے لئے موخرکردہے۔

ٹی ۔20 ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
ٹی ۔20 ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

By

Published : Jun 10, 2020, 10:40 PM IST

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ آف کونسل کی میٹنگ میں ٹی۔20 ورلڈ کپ 2020 کے انعقاد کے سلسلے میں حمتی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

ٹی ۔20 ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

بورڈ آف کونسل کی میٹنگ میں ٹی۔20 ورلڈ کپ کے انعقاد کے فیصلے کو موخر کردیا گیا ہے ۔

آئی سی سی نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2020 کے انعقاد کا فیصلہ ایک ماہ کے لیے موخر کرتے ہوئے صورتحال پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ویمنز ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے بھی فیصلہ ایک ماہ کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں آئی سی سی نے کورونا وائرس کے دوران تمام آپشنز پر غور جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے 2023 کےٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

امریکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آئن ہیگنس نے کہا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ 1994ء میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی میں امریکہ کی کامیابی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد میں اس کی بولی میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

ہیگنس نے کہا کہ امریکہ اگلی دہائی میں ٹیسٹ کی حیثیت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسی ٹیم بنانا ہے جو مختصر مدت میں آئی سی سی کی تمام ممالک کی ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کر سکے اور اگلے 10 برسوں میں آئی سی سی کا مکمل ممبر بننا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details