اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'روشنی کی وجہ سے کیچ پکٹرنہیں پایا' - بھارتی کرکٹ ٹٰم کے بلے باز

بھارت کے اوپنر لوکیش راہل نے کہا ہے کہ راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں فلڈ لائیٹ نیچے ہونے کی وجہ سے کیچ پکڑنے میں دشواری ہوئی۔

'روشنی کی وجہ سے کیچ پکٹرنہیں پایا'
'روشنی کی وجہ سے کیچ پکٹرنہیں پایا'

By

Published : Dec 7, 2019, 10:42 PM IST

بھارت نے اگرچہ یہ میچ چھ وکٹ سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔بھارت کی فیلڈنگ جمعہ کو یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوئے پہلے ٹی -20 میچ میں مایوس کن رہی تھی اور بھارت ٹیم نے پانچ کیچ چھوڑے تھے۔ واشٹگن سندر نے 54 کے اسکور پر شمرن ہتمائر کا کیچ چھوڑ دیا تھا۔

اس کے بعد روہت شرما نے کیرون پولارڈ کا کیچ چھوڑا۔ویسٹ انڈیز کی اننگز کے آخری اوور میں کپتان وراٹ کوہلی نے جیسن ہولڈر کا کیچ چھوڑا تھا۔ اگرچہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی فیلڈنگ بھی خراب رہی۔

بھارتی کرکٹ ٹٰم کے بلے باز کے ایل راہل نے کہاکہ پریشانی لائٹ کو لے کر تھی۔ کئی بار روشنی کی وجہ سے کیچ کے وقت گیند پر نظریں گھوم جاتی ہیں اور ایسا اس مقابلے میں کئی بار ہوا۔ ہم اس سے پہلے بھی یہاں کھیلے ہیں اور سالوں سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے ہمیں کیا چاہئے اور ایک ٹیم کی وجہ سے ہمیں ایسی باتوں کی شکایت نہیں کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے لائٹ کی روشنی میں پریکٹس کرنے کی کوشش کی تھی۔

کے ایل راہل کے مطابق ہمیں پتہ ہے کہ ہم نے روشنی میں مشق نہیں کی لیکن ساتھ ہی ہمیں اس بات کا اندازہ بھی تھا کہ فلڈ لائیٹ کافی نیچے ہے۔ اس کے باوجود ہم نے اپنی پوری کوشش کی لیکن کئی بار آپ کی توجہ گیند سے بھٹک جاتی ہے اور گیند ہاتھ سے پھسل جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details