اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سڈنی ٹیسٹ میں بیٹنگ کور ہوں گے گلین فلپس

آکلینڈ ایس کے بلے باز گلین فلپس نیوزی لینڈ ٹیم کے بیمار کھلاڑیوں ہنری نکولس اور کین ولیمسن کے بیٹنگ کور کے طور پر سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ کا حصہ بنیں گے۔

By

Published : Jan 2, 2020, 8:56 PM IST

سڈنی ٹیسٹ میں بیٹنگ کور ہوں گے گلین فلپس
سڈنی ٹیسٹ میں بیٹنگ کور ہوں گے گلین فلپس

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایس سي جي میں جمعہ سے سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ منعقد ہوگا۔23 سال کے فلپس کو پہلی بار نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ نکولس اور ولیمسن دونوں ہی گزشتہ کچھ دنوں سے وائرل بخار میں مبتلا ہیں۔

فلپس نے 2019-20 سیزن کا شاندار آغاز کیا ہے اور تینوں فارمیٹس میں سنچری بنائی ہیں جس میں نومبر میں ستاروں سے آراستہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے خلاف وانگرئي میں فرسٹ کلاس سنچری بھی شامل ہے ۔

کیوی ٹیم کے کوچ گیری اسٹڈ نے زور دیا کہ فلپس کو احتیاطا ٹیم میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ ٹیم میں دو کھلاڑی انفٹ ہیں۔اسٹڈ نے کہاکہ ہم اب کچھ خطرے کی حالت میں ہیں اور احتیاطا ہم نے ٹیم میں متبادل رکھا ہے۔

گلین اس وقت سے اچھی فارم میں چل رہے ہیں اور بلے اور گیند سے منفرد انداز میں کھیلنے کی قابلیت رکھتے ہیں ۔

وہ نیوزی لینڈ کی ٹی -20 ٹیم کے ساتھ گزشتہ چند برس رہے ہیں اور ان کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں بھی کھیلنے میں پریشانی نہیں ہوگی۔ ہمیں اب بھی امید ہے کہ کین اور ہنری ٹھیک ہو جائیں گے۔

اپنی فٹ نیس ثابت کر سکیں گے۔ لیکن کوئی ایک بھی باہر ہوا تو ہمارے پاس اختیار رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details