جنوبی افریقہ کے شہرڈربن کے کنگس میڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوئیں۔
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ منسوخ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ منسوخ جنوبی افریقہ پہلے بیٹنگ کرتے 11.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 71 رن بنا لئے تھے۔ کپتان ڈی کوک(11 رن) بنا کر روٹ کی گیند پرکلین بولڈ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ منسوخ اس کے بعد ٹمبا بووما 21 رن بنا کر جارڈن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ رضا ہنڈریکس 35 رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ اسی وقت بارش شروع ہو گئی۔
گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارش کے بعد امپائروں نے میچ کا معائنہ کرنے کے بعد دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ منسوخ اس وقت مہمان ٹیم انگلینڈ تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے پیچھے ہے ۔ پہلے ون ڈے میچ میں کپتان کونٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو جیت ملی تھی۔