میزبان جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑی بالنگ کے شعبے میں بازی لے گئے، بلے بازوں میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان آئن موگن سیریز میں سب سے زیادہ 136 رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ بائولنگ میں لونگی نگیڈی نے 8 وکٹیں لیکر میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-1 سے انگلینڈ کے نام رہی، سیریز میں انگلینڈ کے کھلاڑی بیٹنگ جبکہ میزبان ٹیم کے کھلاڑی بائولنگ کے شعبے میں چھائے رہے۔
بلے بازوں میں انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے تین میچوں کی تین اننگزوں میں 68.00 کی اوسط سے سب سے زیادہ 136 رنز بناکر سرفہرست رہے اس میں انکی ایک ناقابل شکست نصف سنچری شامل ہے۔