اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وارنرکابھارتی شائقین کوپیغام

آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز ڈیوڈ وارنرنے بھارت کے خلاف سریز سے قبل بھارتی شائقین کے لیے سوشل ویب سائٹ پر پیغام دیا ہے

By

Published : Jan 9, 2020, 10:33 PM IST

وارنرکابھارتی شائقین کوپیغام
وارنرکابھارتی شائقین کوپیغام

آسٹریلیا کے ا سٹار اوپنر ڈیوڈ وارنر 14 جنوری سے شروع ہونے والے بھارت کے آئندہ دورے کے لئے کافی پرجوش ہیں اور انہوں نے اپنے بھارتی شائقین کے لئے بھی سوشل ویب سائٹ پر پیغام دیا ہے۔

زبردست فارم میں چل رہے وارنر 14 جنوری سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کے ٹاپ اسكورر کے طور پر اتریں گے۔

ٹیم کے ا سٹار بلے باز نے طیارے میں بیٹھنے کے بعد اپنی ایک تصویر سوشل ویب سائٹ پر شئیر کی جس میں لکھا ہےکہ بھارت ہم آ رہے ہیں، یہ تین میچوں کی بہترین سریز ہوگی۔ میں بھارتی شائقین کو دیکھنے کے لئے حوصلہ افزا ہوں۔

آسٹریلوی ٹیم نے گزشتہ سال بھارت سے ون ڈے میچوں کی سیریز کو 3-2 سے جیتا تھا۔ اس نے آئی سی سی ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے بھارت کے خلاف یہ جیت درج کی تھی۔

وارنر اپنی ٹیم کے اہم اسكوررز میں شامل ہیں اور ہندستان کے خلاف ان کا اچھا ریکارڈ رہا ہے۔ انہوں نے پانچ اننگز میں بھارت کے خلاف 49 کے اوسط سے 245 رن بنائے تھے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔

وہیں وراٹ کوہلی کی کپتانی والی بھارتی ٹیم سری لنکا کے ساتھ تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے بعد اس سال آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کو اپنی زمین پر مشکل چیلنج دینے کے ارادے سے اترے گی۔

بھارتی کھلاڑیوں کے لیے یہ سریز اہم مانی جا رہی ہے کیونکہ ٹیم مینجمنٹ کی آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نگاہ رہے گی جس کے میدان پر عالمی کپ کھیلا جائے گا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے ممبئی میں 14 جنوری کو، دوسرا ون ڈے راجکوٹ میں 17 جنوری اور تیسرا اور آخری ون ڈے بنگلور میں 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details