جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے کہاکہ جیک کیلس نے بدھ سے پریٹوریا میں شروع ہوئے قومی کیمپ کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھانی شروع کر دی ہے۔ کیلس نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 519 بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا ہے اور تمام فارمیٹس میں ان کے نام 25،534 رنز اور 577 وکٹیں درج ہیں۔
وہ قومی ٹیم کی طرف سے 166 ٹیسٹ، 328 ون ڈے اور 25 ٹی -20 میچ کھیل چکے ہیں جس میں ان کے نام 62 سنچری درج ہیں۔
44 سالہ کیلس نے سال 2014 میں بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔
جنوبی افریقہ کے ٹیم مینجمنٹ میں کیلس ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کے بعد دوسرے سب سے مقبول چہرے ہیں۔ سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر باؤچر کو گزشتہ ہفتے ہی چار سال کے لئے نیا ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔