سری لنکا نے تجربہ کار تیزگیندباز لست ملنگا کو بھارت کے دورے میں تین میچوں کی ٹی -20 سیریز کے لئے سری لنکا کی ٹیم کا کپتان بنایا جبکہ ٹیم میں آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹی -20 سیریز کا پہلا میچ پانچ جنوری کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ سات جنوری کو اندور میں اور تیسرا میچ 10 جنوری کو پونے میں کھیلا جائے گا۔
آل راؤنڈر میتھیوز نے چوٹ کی وجہ سے طویل عرصہ سے باہر رہنے کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے۔