اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کوہلی اور انوشکا کی لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل - انوشکا شرما

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی اداکار اہلیہ انوشکا شرما نے جمعہ کے روز لوگوں کو گھر کے اندر محدود رہنے اور موذی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکام کی طرف سے جاری ایڈوائزری اور تمام رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے ۔

کوہلی اور انوشکا کی لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل
کوہلی اور انوشکا کی لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل

By

Published : Mar 20, 2020, 8:51 PM IST

انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن تحریر کیا ہے کہ گھر میں رہیں۔ سلامت رہیں۔ صحتمند رہیں۔ اپنی اہلیہ کے پیغام پر دوبارہ ٹویٹ کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے لکھا ہے کہ وقت کی ضرورت حکومت کی ہدایت کا کلی احترام کریں اور اس پر عمل کریں ۔ گھر بیٹھے رہیں۔ سلامت رہیں۔ صحتمند رہیں۔

کوہلی اور انوشکا کی لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل

اپنے ویڈیو پیغام میں جوڑے نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم سب ایک بہت ہی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ اور اس کورونا وائرس کو روکنے کا واحد راستہ ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی سلامتی اور ہر ایک کی حفاظت کے لئے اپنے گھر پر محدود رہنا چاہئے ۔ اور آپ کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لازمی طور پر ایڈوائزری مکمل عمل کرنا چاہئے ۔

کوہلی اور انوشکا کی لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل

آئیے خود کو الگ تھلگ کرکے خود اور باقی سب کے لئے سلامتی کو یقینی بنائیں ۔جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ 22 مارچ کو 'جنتا کرفیو' پر عمل کریں اور صبح سات بجے سے رات نو بجے تک کوئی بھی شہری بغیر ضروری کام کے گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہئے۔اس معاملے میں صرف ضروری خدمات کے شعبوں میں شامل افراد ہی پوری احتیاط کے ساتھ گھر سے باہر نکلیں ۔

ملک میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے پیغام کو پھیلانے اور عام کرنے کے لئے متعدد کھیل شخصیات آگے آئی ہیں۔کورونا کی وجہ سے عالمی اموات کی تعداد 10،000 کو عبور کر چکی ہے۔

کوہلی اور انوشکا کی لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل

سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں ، جہاں 3،400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، اور اس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3،132 ہے ۔

دنیا میں کم از کم 2،44،500 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔بھارت میں جمعہ کے روز کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 200 کو عبور کرچکی ہے ، جبکہ وبائی مرض سے اب تک ملک میں پانچ افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details