پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اکتوبر میں شیڈول سیریز کو فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اکتوبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا تھا، جہاں ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جانی تھی۔ تاہم جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کی وجہ سے سیریز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز منسوخ - پی سی بی
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف اہم ترین سیریز کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے اس ضمن میں نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز منسوخ
اس حوالے سے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیریز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز بھی منسوخ کی جا چکی ہے۔ کورونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز بھی مکمل نہیں ہو پائی۔