عمر کی 33 ویں بہار پر پہنچے چیتیشور پجارا - راہل دراوڈ
سابق کپتان راہل دراوڈ کے جانشین کہلانے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز چیتیشور پجارا آج 33 برس کے ہوگئے۔ ان کی پیدائش ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں ہوئی تھی۔
pujara
By
Published : Jan 25, 2021, 2:22 PM IST
ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شناخت بنانے والے چیتشور پجارا نے بھارتی ٹیم کے لیے 81 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں ان کے نام 47.74 کے اوسط سے 6111 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 18 سنچریاں، 28 نصف سنچریاں بنائی جس میں تین ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔
بشکریہ ٹویٹر
راہل دراوڈ کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں نئی دیوار کا درجہ حاصل کرنے والے تجربہ کار بلے باز چیتشور پجارا آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وہ 25 جنوری 1988 کو راجکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔
آج کے دور میں جب بیشتر بلے باز اسٹرائیک ریٹ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں تو وہیں پُجارا کریز پر چٹان کی طرح کھڑے رہ کر ٹیم کو مظبوطی فراہم کرنے کو فوقیت دیتے ہیں۔ پُجارا کی اسی خاصیت کی وجہ سے انہیں راہل دراوڈ کا جانشین کہا جاتا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز چیتیشور پجارا
پجارا کی بہترین اور صبر آزما اننگ کی تازہ مثال حالیہ ختم ہوئی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی دیکھی گئی جس میں انہوں نے ٹیم کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ اس سے پہلے بھی وہ متعدد مواقع پر خود کو ثابت کرچکے ہیں۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز پُجارا نے سنہ 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل پجارا نے 204 فرسٹ کلاس میچوں میں 15 ہزار 814 رنز بنائے ہیں۔ 53.07 کے اوسط سے بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 سنچریاں اور 60 نصف سنچریاں اپنے نام کی ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے 5 یک روزہ میچ بھی میچ کھیلے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف یک روزہ کریئر کا آغاز کرنے والے پُجارا نے پانچ میچوں میں صرف 51 رنز بنائے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز چیتیشور پجارا
وہیں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شناخت بنانے والے چیتشور پجارا نے بھارتی ٹیم کے لیے 81 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں ان کے نام 47.74 کے اوسط سے 6111 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 18 سنچریاں، 28 نصف سنچریاں بنائی جس میں تین ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔
چیتیشور پجارا کی سالگرہ کے موقع پر آئیے جانتے ہیں ان کے کچھ ریکارڈز کے بارے میں۔
چیتشور پجارا اور وراٹ کوہلی کے مابین جنوبی افریقہ کے خلاف 222 رنز کی پارٹنرشپ بھارت کی تیسری سب سے بڑی شراکت ہے۔
پجارا، ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی ہیں۔
پجارا کے نام جنوبی افریقہ میں کسی بھی بھارتی بلے باز کے ذریعے دوسری اننگ 153 رنز بنانے کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
ٹیسٹ کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ گیندیں کھیلنے کا ریکارڈ پجارا کے نام درج ہے جس میں انہوں نے 525 گیندیں کھیلتے ہوئے 202 رنز بنائے تھے۔
پجارا نے مارچ 2017 میں آسٹریلیائی کے خلاف ڈبل سنچری بنانے کے بعد ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے تھے جو ان کے کریئر کی اب تک کی سب سے بہترین درجہ بندی ہے۔
پجارا بھارت کے تیسرے اور دنیا کے 9 ویں بلے باز ہیں جنہوں نے کسی ٹیسٹ کے پورے پانچ دن بلے بازی کی ہو۔
ایشیا کے باہر ٹیسٹ میچ میں کے پہلے ہی دن سنچری بنانے والے چھٹے بھارتی بلے باز ہیں۔
پجارا 6 ہزار ٹیسٹ رنز تک پہنچنے والے 11 ویں بھارتی کرکٹر ہیں۔