اردو

urdu

ETV Bharat / sports

چینئی: رابن سنگھ کی گاڑی ضبط - former india cricketer

بھارتی کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور فیلڈنگ کوچ کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اس وقت مہنگی پڑ گئی جب پولیس نے ان کی گاڑی ضبط کر لی۔

robin singh
robin singh

By

Published : Jun 25, 2020, 9:31 PM IST

چینئی پولس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی رابن سنگھ کی گاڑی ضبط کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رابن سنگھ کی گاڑی اس وقت ضبط کی گئی جب وہ ایسٹ کوسٹ روڈ پر تھے اور ای پاس کے بغیر گاڑی چلا رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سنگھ کا کسی بھی ہنگامی سفر کا بھی جواز نہیں تھا۔

اطلاعات میں پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولس نے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی گاڑی قبضے میں لے لی ہے۔

رابن سنگھ

واضح رہے کہ رابن سنگھ 90 کی دہائی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم رکن اور ون ڈے ٹیم کا لازمی حصہ تھے۔

انہوں نے 136 میچوں میں قومی ٹیم ک جانب سے ملک کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 2336 رنز بنائے اور 69 وکٹیں حاصل کیں۔

رابن سنگھ

اس کے علاوہ رابن سنگھ نے رنجی ٹرافی میں تمل ناڈو کی نمائندگی کی اور 137 میچز کھیلے ہیں، انہوں نے مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) میں بھی ممبئی انڈینس کے ساتھ طویل وقت تک بطور کوچ منسلک رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details