کملا کلب میدان پر میزبان ٹیم اتر پردیش نے دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 142 رن بنائے، دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت وجے یادو 49 رنز اور آدتیہ شرما 70 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
اتر پردیش کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے اب 157 رنز کی ضرورت ہے جبکہ دہلی کی کوشش میچ کے آخری دن میزبان ٹیم کے آٹھ وکٹ حاصل کر کے جیت درج کرنے کا ہدف ہوگا۔
اتر پردیش کی پہلی اننگز کو 143 رنز پر ختم کرنے والے دہلی کے گیند بازوں نے میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی ویسی ہی کوشش کی جب دوج مہرا نے سلامی جوڑی کو 25 رن پر پویلین کی راہ دکھا دی
اس کے بعد میں کریز پر آئے وجے اور آدتیہ نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو مزید کسی نقصان سے بچایا، ان دونوں بلے بازوں کے مابین اب تک تیسرے وکٹ کے لیے 117 رنز کی پارٹنرشپ ہو چکی ہے۔
اس پارٹنرشپ کو توڑنے کے لیے دہلی کے کپتان نے آٹھ گیند بازوں کا استعمال کیا لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔