انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آٹھ جولائی سے شروع ہوگی جس میں اسٹیڈیم میں شائقین کے داخلے پر پابندی رہے گی۔
بھارت اور آسٹریلیا کے مابین سال کے آخر میں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔

آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز بریٹ لی نے 100 ایم بی ایپ کے ذریعے بھارت کے سچن تندولکر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جس میں دونوں نے بھارت اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے بارے میں بات کی۔
بریٹ لی نے سچن سے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جب اس سال ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز ہوگی تو شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے کیوںکہ ان کی موجودگی سے کھلاڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر شائقین کو داخلے کی اجازت نہ دی گئی تو پھر اسٹیڈیم میں اسپیکر نظام موجود ہوسکتا ہے جس میں ان کی آوازیں سنائی دیتی ہے۔