اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ کے نووکٹوں پر 277 رن - انگلینڈ کے کپتان جوروٹ

کونٹن ڈی کوک کے 95 رنوں کی اننگز کی بد ولت میزبان جنوبی افریقہ باکسنگ ڈے ٹسٹ میچ کے پہلے دن نووکٹوں کےنقصان پر 277 رن ہی بناسکی۔

جنوبی افریقہ کے نووکٹوں پر 277 رن
جنوبی افریقہ کے نووکٹوں پر 277 رن

By

Published : Dec 26, 2019, 11:20 PM IST

سنچورین کے سپراسپورٹس گراؤنڈ میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ کے نووکٹوں پر 277 رن

جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہ رہی اور ڈین ایلگر بغیر کھاتہ کھولے جیمس اینڈرسن کی گیند پر پویلین لوٹ گیے۔

ڈین ایلگر کا وکٹ حاصل کرتے ہی جیمس اینڈرسن ایک دہائی کے دوران پہلی گیندباز پر وکٹ حاصل کرنے والے پہلے گیندباز بن گیے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے وقفے وقفے سے وکٹ گرتے رہے ۔مرکرم(20رن)،زوبیرحمہز(39رن) اور کپتان فاف ڈی پیلسس (29رن) بنا کر پویلین لوٹ گیے۔

جنوبی افریقہ کے نووکٹوں پر 277 رن

کونٹن ڈی کوک ایک اینڈ سے اننگز سنبھالے رہے اور رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ کونٹن ڈی کوک 95 رنوں کے انفرادی اسکورپر ہمت ہار گیے اور کورین کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین چلتے بنے۔


لورآرڈر میں پریٹوررئس(33رن)اورورنن فلینڈر(28رن)بنا کرنمایاں اسکورر ہے۔

پہلے دن کے اختتام پر 82اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر 277 رن بنا ئے۔

انگلینڈ کی جانب سے سیم کورین کو چار،اسٹیورٹ براڈکو تین وکٹ حاصل کیے ۔ اس کے علاوہ جیمس اینڈرسن اور جفرے آرچر کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details