اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستان سے نہ کھیلنے کے لیے آئی سی سی کو اپنے خدشات سے آگاہ کریں گے: بی سی سی آئی - Wc

بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز ایک اہم اجلاس میں پاکستان سے عالمی کپ میں کھیلنے کے لیے کسی نتیجے تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

پاکستان سے نہ کھیلنے کے لیے آئی سی سی کو اپنے خدشات سے آگاہ کریں گے: بی سی سی آئی

By

Published : Feb 23, 2019, 3:58 AM IST

کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے چیئرمین ونود رائے نے کہا کہ بی سی سی آئی دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملکوں کو عالمی کپ سے خارج کرنے کے لیے آئی سی سی کو ایک خط لکھے گا جس میں بھارت اس معاملے کو لے کر مضبوظ دعویداری پیش کرے گا۔

رائے نے میٹنگ کے بعد میڈیا سے کہا 'ہم آئی سی سی کو حملوں کے خدشات اور کھلاڑیوں، عہدیداروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے تعلق سے آئی سی سی کو اپنے خدشات کے تعلق سے آگاہ کریں گے'۔

انہوں نے مزید کہا' ہم کرکٹ کمیونٹی کو آگاہ کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہم کسی بھی ایسے ممالک سے تعلقات ختم کرلیں گے جہاں سے شدت پسندی کو ہوا دیا جاتا ہوگا'۔

حالانکہ ونود رائے اور سی او اے میں ان کے ہم منصب ڈینا اڈیلجی نے ورلڈکپ میں بھارت-پاکستان میچ پر ویٹ اینڈ واچ پالیسی کو اختیار کیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ ورلڈکپ میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ 16 جون کو متوقع ہے اور اب اس پر گہرے کالے بادل چھا رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details