اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کا معاہدہ اگلے ماہ ویسٹ انڈیز دورے کے بعد ختم ہورہا ہے۔

By

Published : Jul 16, 2019, 5:48 PM IST

روی شاستری

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ سمیت ٹیم کے معاون اسٹاف کے لیے عریضے طلب کئے ہیں کیوں کہ آئندہ ماہ بھارت کے ویسٹ انڈیز دورے کے بعد روی شاستری کا معاہدہ عنقریب ختم ہو رہا ہے۔

ٹیم انتظامیہ میں روی شاستری کے علاوہ معاون اسٹاف میں گیندبازی کوچ بھرت ارون، بلے بازی کوچ سنجے بانگر اور فیلڈنگ کوچ آر سری دھر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان کوچیز کا معاہدہ ورلڈ کپ کے بعد ہی ختم ہوا ہے لیکن تین اگست تا تین ستمبر ویسٹ انڈیز دورے کے لیے ان کے عہدے کی معیاد 45 روز کے لیے بڑھائی گئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

حالاںکہ یہ تمام کوچیز نئے طور پر عریضے داخل کر سکتے ہیں لیکن ٹیم کو نیا ٹرینر اور فزیو ملنا طئے ہے کیوں کہ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد ہی ٹرینر شنکر باسو اور فزیو تھیراپسٹ پیٹرک فرہارٹ ٹیم سے علاحدگی اختیار کر لی تھی۔

روی شاستری نے انیل کمبلے کے بعد سنہ 2017 میں ہیڈ کوچ کے طور پر ٹیم کی باگ دوڑ سنبھالی تھی لیکن ان کی نگرانی میں بھارتی ٹیم ایک بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ نہیں جیت سکی ہے حالاںکہ رواں برس کے آغاز میں بھارت نے آسٹریلیا کو اسی کے گھر میں شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details