اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کوہلی کا پیغام، مہندر سنگھ دھونی کے نام - کوہلی کا ایم ایس دھونی کے نام پیغام

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارح بلے باز وراٹ کوہلی نے مہندر سنگھ دھونی کے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کے اعلان کے بعد ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ایم ایس دھونی کے ساتھ اپنے رشتے اور تعلقات کی باتیں کی ہیں۔

وراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی
وراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی

By

Published : Aug 17, 2020, 5:32 PM IST

وراٹ کوہلی کا ایم ایس دھونی کے نام پیغام کو ویڈیو بی سی سی آئی کے ذریعے جاری کیا گیا ہے جس میں وراٹ نے دھونی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

دھونی کی کپتانی میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کرنے والے وراٹ کوہلی نے اپنی ویڈیو میں اپنے کامیاب کریئر کےلیے مہندر سنگھ دھونی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وراٹ کوہلی نے کہا کہ کہ زندگی میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جن کے بارے میں کچھ بھی کہنے کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں اور دھونی کے ریٹائرمنٹ کا موقع بھی ایسا ہی ہے کہ اسے بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں اور ٹیم میں دھونی کی موجودگی کی اہمیت کو بیان کرنا آسان نہیں ہوگا۔

کوہلی نے دھونی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ ہمیشہ ٹیم کی بس کی آخری سیٹ پر بیٹھتے تھے اور آپ کا رویہ ہی آپ کی شخصیت کو بیان کرنے کے لیے کافی ہے، آپ کے ساتھ میری دوستی اور سوچ و سمجھ بہت اچھی ہے کیوں کہ کہ ہم دونوں ہمیشہ ٹیم کو جیت دلانے کے لیے سوچتےتھے۔

کوہلی نے مزید کہا کہ وہ کبھی نہیں بھولیں گے کہ ان کے کریئر کے شروعاتی دنوں میں دھونی نے بطور کپتان کس طرح سے ان کا ساتھ دیا ہے اور دھونی کے ساتھ ان کی کپتانی میں کھیلنا میری خوش نصیبی ہے۔

وراٹ نے کہا کہ میرے کریئر کے شروعات میں دھونی نے جس طرح سے میری حوصلہ افزائی کی اور میرا ساتھ دیا اس کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے انہیں ڈھیر ساری نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وراٹ کوہلی نے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'ہر کھلاڑی کو ایک نا ایک دن اپنا سفر ختم کرنا پڑتا ہے لیکن اگر کوئی آپ کا قریبی شخص اس طرح کا فیصلہ لیتا ہے تو وہ بہت جذباتی اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details