اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سنیل جوشی بھارتی سینیئر کرکٹ ٹیم کے چیئرمین مقرر

بی سی سی آئی کی مشاورتی کمیٹی (سی اے سی) نے سابق بھارتی کرکٹر سنیل جوشی کو بھارتی سینیئر کرکٹ ٹیم (مرد) کی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

سنیل جوشی بھارتی سنیئر کرکٹ ٹیم کے چئیر مین مقرر
سنیل جوشی بھارتی سنیئر کرکٹ ٹیم کے چئیر مین مقرر

By

Published : Mar 4, 2020, 11:02 PM IST

بی سی سی آئی کی مشاورتی کمیٹی (سی اے سی) کے چیئرمین مدن لال نے میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'سابق بھارتی کرکٹر سنیل جوشی کو بھارتی سینیئر کرکٹ ٹیم (مرد) کی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔'

سنیل جوشی بھارتی سنیئر کرکٹ ٹیم کے چئیر مین مقرر

بی سی سی آ ئی کے صدر سورو گنگولی اور جنرل سکریٹری جے شاہ سے مشورہ کرنے کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے نام کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں سنیل جوشی کے علاوہ سابق فاسٹ بالر ہریندر سنگھ کے علاوہ دیگر تین سابق کرکٹروں کو شامل کیا گیا ہے۔

مدن لال کا کہنا ہے کہ جن سابق کرکٹروں کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے وہ پروفیشنل ہیں اور اس ضمن میں کافی تجربہ کار ہیں۔ اس سے بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔

سنیل جوشی بھارتی سنیئر کرکٹ ٹیم کے چئیر مین مقرر

انہوں نے نئی سلیکشن کمیٹی کو ایک سال کا موقع دیا جا ئے گا۔ اس دوران ان کی کارکردگی دکھی جائے گی۔ ان کی مدت کے دوران ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی تو ان کی معیاد میں اضافہ کیا جائے گا یاپھر سلیکشن کمیٹی کے لئے نئے اشتہارات دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سنیل جوشی نے بھارت کی جانب سے1996سے 2001 کے درمیان 15 ٹیسٹ میچوں اور 69 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

سنیل جوشی بھارتی سنیئر کرکٹ ٹیم کے چئیر مین مقرر

انہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بالترتیب 41 اور 69 وکٹیں حاصل کئے۔ جبکہ ہریندر سنگھ تین ٹیسٹ میچ اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

BCCInames

ABOUT THE AUTHOR

...view details