اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بی سی سی آئی انتخابات کی تاریخ تبدیل - بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ

ہریانہ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی وجہ سے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے 22 اکتوبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کو ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے، اب یہ انتخابات 23 اکتوبر کو ہوں گے۔

بی سی سی آئی انتخابات کی تاریخ تبدیل

By

Published : Sep 24, 2019, 11:50 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 10:16 PM IST

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا انتظام دیکھنے والی کمیٹی (سی او اے ) نے کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کی تبدیلی کی اطلاع دی۔

سی او اے نے ساتھ ہی رکن ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات پورے کرنے کی تاریخ بھی چار اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔

بی سی سی آئی کی انتظامیہ کمیٹی

مہاراشٹر اور ہریانہ میں 21 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے پیش نظر بی سی سی آئی کے انتخابات کی تاریخ 22 اکتوبر سے بڑھاكر 23 اکتوبر کر دی گئی ہے تا کہ ان دو یونٹ کے ووٹ دینے والے اراکین کو کسی بھی قسم کی تکلیف نا ہو۔

بی سی سی آئی کے انتخابات کے ساتھ سی او اے کی مدت بھی ختم ہو جائے گی۔

سی او اے جنوری 2017 سے بی سی سی آئی کا نظم دیکھ رہی ہے اور انہیں جسٹس (ریٹائرڈ) آر ایم لوڈھا کی تجویز کردہ انتظامی اصلاحات کو لاگو کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 10:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details