بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی کرکٹ مشاورت کمیٹی کا جمعہ کو اعلان کر دیا اور اس تین رکنی کمیٹی میں ورلڈ کپ فاتح کھلاڑی مدن لال، آر پی سنگھ اور سلكشنا نایک کو شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی کی مدت ایک سال ہوگی۔
مدن لال نے بھارت کے لئے 39 ٹیسٹ اور 67 ون ڈے کھیلے۔ وہ بھارت کی 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے۔وہ قومی ٹیم کے کوچ بھی رہے اور ساتھ ہی سینئر سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی رہے۔