اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹی۔20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش دورہ - کرکٹ

روان برس اکتوبر۔ نومبر میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹیمیں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گی۔

Bangladesh to host australia and new zealand
Bangladesh to host australia and new zealand

By

Published : Feb 10, 2021, 8:33 PM IST

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بتایا کہ بنگلہ دیش ستمبر سے اکتوبر 2021 کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔

ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے آسٹریلیائی ٹیم ممکنہ اکتوبر میں بنگلہ دیش کے ساتھ تین ٹی 20 میچ کھیلے گی جب کہ نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا سے پہلے ختم ہوگا۔

اس سے قبل گزشتہ برس دونوں ٹیموں کی بنگلہ دیش کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے لیے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جانی تھی لیکن سیریز کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چودھری نے بتایا کہ 'ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرنے کا منصوبہ ہے۔ آسٹریلیائی سیریز کے بعد بنگلہ دیش یک روزہ سیریز کے لئے انگلینڈ کی بھی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم تینوں ٹیموں کے مابین سہ رخی سیریز کے امکان کی نہ تو تصدیق اور نہ ہی اس سے انکار کرتے ہیں۔'

نظام الدین چودھری نے مزید کہا کہ 'انگلینڈ سیریز بنگلہ دیش کے مستقبل دورہ کے پروگرام میں ہے لہذا ہم سہ رخی ٹی 20 سیریز پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے ہیں۔ اس کی تصدیق صرف صورتحال کے مطابق کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے پاس گذشتہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ منسوخ ٹیسٹ سیریز کے میچوں کو دوبارہ کھیلنے کے لیے اتنا وقت نہیں ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے کوالیفکیشن کے لیے اپریل کے آخر تک ہی وقت ہے لیکن اپریل میں ہماری سری لنکا کے ساتھ سیریز ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details