آسٹریلیا نے شاندار طرح سے 259 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت کو چار وکٹ سے شکست دی۔
اس جیت کے ہیرو ایشٹن ٹرنر رہے جنہوں نے پوری طرح سے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی کنگارو ٹیم نے سیریز میں 2 ۔ 2 سے برابری کر لی ہے۔
بھارت کے ذریعے 359 رنز کے بڑے اسکور کا مہمان ٹیم نے بہترین طریقے سے پیچھا کرتے ہوئے محض 47 اوور 5 گیند پر جیت درج کی۔
حالانکہ ابتدا میں آسٹریلیا کی اننگز لڑکھڑا گئی تھی اور بھارت کو فنچ اور مارش کے وکٹ ملے تھے۔
لیکن اس کے بعد ہینڈس کومب اور خواجہ نے تیسرے وکٹ کے لیے 192 رنز کی پارٹنر شپ ک۔ ہینڈس کومب نے 117 رنز کے ساتھ اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی جبکہ خواجہ 91 رنز پر بمراہ کا شکار بنے اور اس طرح سے خواجہ مسلسل دوسری بار سنچری نہیں بنا سکے۔
اس کے بعد ایک وقت میچ بھارت کے قبضے جاتا نظر آ رہا تھا لیکن ایشٹن ٹرنر نے جو کرشمائی بلے بازی کی اور جیت کو بھارتی ٹیم کے ہاتھ سے چھین لیا۔
ٹرنر نے 43 گیندوں پر 84 رنز کی پاری کھیلی۔
قبل ازیں شکھر دھون اور روہت شرما کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے سامنے 359 رنز کا ہدف رکھا تھا۔