اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بارش کے سبب پہلے دن کا کھیل ملتوی - دوسرے ٹسٹ میچ

لیڈز میں کھیلے جارہے ایشز سیریز کے تیسرے ٹسٹ میچ کے پہلے دن میزبان انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم آسٹریلیا کی مایوس کن شروعات ہوئی۔

بارش کے سبب پہلے دن کا کھیل روکا

By

Published : Aug 22, 2019, 7:05 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:53 PM IST

لینڈز میں کھیلے جارہے ایشزسیریز کے تیسرے ٹسٹ میچ کے پہلے دن کاکھیل بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔آخراطلاع موصول ہونے تک انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے اتری آسٹریلیائی ٹیم کو بارہ رنوں کے مجموعی اسکور پر ایک جھٹکالگاہے۔ مارکوس ہیرس آٹھ رن بناکر جوفرا آرچر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگیے۔ ڈیوڈوارنر بغیررن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔

بارش کے سبب کھیل روکے جانے تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر بارہ رن بنا لیے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مارکوس ہیرس نے اننگز کی شروعات کی۔ مارکوس ہیرس آٹھ رن بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر وکٹ کیپر جانی بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ آ ؤٹ ہوگیے۔

کھیل کے چوتھے اوور میں بارش کی آمد ہوئی جس کی وجہ سے میچ بیچ میں ہی روک دینا پڑا۔ اس وقت آسٹریلیا ایک وکٹ کے نقصان پر بارہ رن بنا لیے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر بغیر کھاتہ کھولے کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے آسٹریلیا کے خلاف جمعرات کو ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے بارش کی وجہ سے ٹاس میں کچھ دیر کی تاخیر ہوئی تھی ۔ آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 251 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان لارڈس میں کھیلا گیا دوسرا ٹسٹ ڈرا رہا تھا۔

آسٹریلیا پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے چل رہی ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 9:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details