کپتان ایرون فنچ کی شاندار سینچری اور شان ماش کے ناقابل شکست 91 رنز کے بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےآسٹریلیا کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے 49 اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے شاندار سنچری بنائی اور 101 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔عماد وسیم نے 13 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور پاکستان کا سکور 280 تک پہنچانے میں قلیدی کردار ادا کیا۔