اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایشیا کپ منسوخ: گنگولی

بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے 2020 ایشیا کپ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سورو گانگولی
سورو گانگولی

By

Published : Jul 8, 2020, 10:09 PM IST

گنگولی نے 9 جولائی کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس سے قبل بدھ کو یہ اعلان کیا۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ فیصلہ اے سی سی نے لیا ہے یا نہیں۔ گنگولی نے کہا کہ ایشیا کپ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ ہندوستان کی پہلی بین الاقوامی سیریز کون سی ہوگی۔ ہم نے اپنی تیاریاں کی ہیں لیکن حکومتی ضابطوں کی وجہ سے ہم زیادہ کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ ہمیں جلدی نہیں ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی صحت زیادہ ضروری ہے۔ ہم اس صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس سال ستمبر میں ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ہونا تھا۔ اس سے قبل پاکستان کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی تھی لیکن ہندوستان اس ملک کا سفر کرنے کو تیار نہیں تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details