اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایشیز سیریز: انگلینڈ 374 پر آل آؤٹ - آسٹریلیا

ایشیز سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگ میں آسٹریلیا کے 284 رنز کے جواب میں انگلینڈ ٹیم 374 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ایشیز سیریز

By

Published : Aug 3, 2019, 9:46 PM IST

آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچری کے باوجود 284 رنز ہی بنا سکی تھی، آسٹریلیائی بلے بازی تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی تھی لیکن اسٹیو اسمتھ اور پیٹر سیڈل نے ٹیم کو بحران سے نکالا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر

اسمتھ نے 144 رنز جبکہ پیٹر سیڈل نے 44 رنز بنائے تھے، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

آسٹریلیا کے 284 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے اچھی شروعات کی تھی اور لیکن آسٹریلیا پر برتری حاصل ہوتے ہی ٹیم لڑکھڑا گئی اور 90 رنز کی برتری ہی بنا سکی۔

ایک وقت انگلینڈ ٹیم 4 وکٹ پر 280 رنز بنا کر اچھی حالت میں تھی لیکن اس کے بعد محض 90 رنز کے اندر اس نے اپنے بقیہ تمام وکٹز گںوادیے۔

انگلینڈ کی جانب سے سلامی بلے بازی روری برنس نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 133 رنز بنائے جبکہ کپتان جو روٹ نے 57 اور نائب کپتان بین اسٹوکس نے 50 رنز کی اننگ کھیلی اس کے علاوہ آخری صف کے بلے باز کرس ووکس نے 37 اور اسٹورٹ براڈ نے 29 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگ کی شروعات بھی پہلے جیسی ہی رہی اور اس نے 46 رنز پر دونوں سلامی بلے بازوں کے وکٹ گںوادیے، سلامی بلے باز بین کرافٹ نے 7 جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 8 رنز بنائے۔ بین کرافٹ کو معین علی نے جبکہ وارنر کو اسٹورٹ براڈ نے پویلین بھیجا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details