اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرایا - Joe Root

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والی ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 135 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے ڈرا کر دی ہے۔

انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست

By

Published : Sep 15, 2019, 6:48 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 5:54 PM IST

انگلینڈ نے کنگارو ٹیم کو 399 رنز کا ہدف دیا تھا جسے وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس طرح سیریز 2-2 سے ڈرا ہوگئی، سنہ 1972 کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب ایشیز سیریز ڈرا ہوئی ہے،

ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور 85 رنز پر اس نے اپنے سرفہرست چار بلے بازوں کا وکٹ گںوادیا تھا جس میں اسٹیو اسمتھ کا وکٹ بھی تھا جنہوں نے رواں ایشیز سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

اس کے بعد مشیل مارش اور میتھیو ویڈ نے ٹیم کو بحران سے نکالنے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی اور اس کے بلے باز وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے گئے اور پوری ٹیم 263 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

میتھیو ویڈ نے تنہا مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کو شکست سے بچانے کی کوشش کی لیکن دیگر بلے بازوں کی جانب سے انہیں کوئی تعاون نہیں ملا، انہوں نے 166 گیندوں میں 17 چوکوں اور ایک چھکے می مدد سے 117 رنز بنائے۔

میتھیو ویڈ نے دوسری اننگ میں شاندار سنچری بنائی

اس کے علاوہ مشیل مارش نے 24 رنز، اسٹیو اسمتھ نے 23 رنز اور کپتان ٹم پین نے 21 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ اور جیک لیچ نے چار چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کپتان جو روٹ کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر کو مین آف دی میچ جبکہ اسٹیو اسمتھ اور بین اسٹوکس کو مشترکہ طور پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 294 رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کو 225 رنز پر آؤٹ کر کے 69 رنز کی برتری حاصل کی تھی اور دوسری اننگ میں 329 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو 399 رنز کا ہدف دیا تھا۔

دوسری اننگ میں انگلینڈ کی جانب سے جو ڈینلی نے سب سے زیادہ رنز بنائے، حالاںکہ وہ اپنی سنچری سے محض 6 رنز دور تھے کہ انہیں ہیٹر سیڈل نے اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر دیا، اس کے علاوہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے 67 رنز اور جوس بٹلر نے 47 رنز کی اننگ کھیلی۔

انگلینڈ ٹیم

آسٹریلیا کی جانب سے اسپن گیند باز ناتھ لیون نے چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پیٹ کمنز پٹر سیڈل اور مشیل مارش کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 294 رنز بنائے تھے جس میں جوس بٹلر نے 70 رنز کی اننگ کھیلی تھی جبکہ کپتان جو روٹ 57 رنز کی اننگ کھیلی تھی، پہلی اننگ میں آسٹریلیا کی جانب سے مشیل مارش نے 5 بلے بازوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ پیٹ کمنز نے تین اور جوش ہیزل ووڈ نے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

آسٹریلیائی ٹیم پہلی اننگ میں 225 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی، انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر نے 6 وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلیائی بلے بازی کی کمر توڑ دی تھی۔

سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلی اننگ میں 80 رنز بنائے تھے جبکہ مرنس لیبیوشین نے 48 رنز کی اننگ کھیلی تھی اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں کر سکا تھا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 5:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details