مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے سیمی فائنل میچ میں وراٹ نے آخری 11 کھلاڑیوں میں صرف ایک تبدیلی کی اور چائنا مین گیندباز کلدیپ یادو کی جگہ يزویندر چہل کو موقع دیا لیکن عالمی کپ میں اب تک بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرنے والے تیز گیند باز محمد سمیع نا کھلانے کا فیصلہ جس کے بعد سوشل میڈیا پر کافی بحث ہو رہی ہے۔
میچ سے پہلے تک سمیع کے کھیلنے کی پوری امید تھی لیکن ٹیم انتظامیہ اور کپتان وراٹ نے بھونیشور کو ٹیم میں برقرار رکھا۔
بھونیشور سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں کھیلے تھے جبکہ سمیع گزشتہ میچ میں بھی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔