اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاپا بننے والے ہیں وراٹ، انشکا نے سوشل میڈیا پر دی جانکاری - indian cricket Team

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ انشکا شرما حاملہ ہیں جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر تے ہوئے کیاہے۔

وراٹ کوہلی اورانشکا شرما
وراٹ کوہلی اورانشکا شرما

By

Published : Aug 27, 2020, 10:05 PM IST

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے 11 دسمبر 2017 کو شادی کی تھی تاہم اب شادی کے تقریبا تین سال کے بعد وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں۔

انشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے نہایت خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

وراٹ کوہلی اورانشکا شرما

وراٹ کوہلی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی اور انشکا کی تصویر جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا کالے رنگ کے لباس میں نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے عین پیچھے بڑی سی مسکراہٹ کے ساتھ وراٹ کوہلی کھڑے ہیں۔

کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ 'اور اب ہم تین ہونے جارہے ہیں، جنوری 2021 میں آمد متوقع ہے“۔

وراٹ کوہلی کے ذریعے شیئر کی گئی تصویر میں یہ بھی واضح دکھائی دیتاہے کہ 32 سالہ اداکارہ انشکا شرما حاملہ ہیں، وراٹ کے ساتھ ہی انشکا شرما نے بھی اسی تصویر کے ساتھ بالکل ایسا ہی پیغام اپنے ٹویٹر پر بھی جاری کیا۔

اس خبر کے پھیلتے ہی انشکا شرما اور کوہلی کو ہر طرف سے مبارک بادی کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details