اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'ٹسٹ فارمیٹ میں ٹیم کوڈھالنے کے لیے محنت کرنی پڑے گی' - افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نے

افغان ٹیم کے اسٹار اسپن گیندباز راشد خان نے کہاکہ ان کی ٹیم ٹسٹ فارمیٹ کے لیے بالکل ہی نئی ہے۔کچھ وقت گزرجانے کے بعد ہماری ٹیم کرکٹ کے طویل فارمیٹ کی سب سے بہترین ٹیم ہوسکتی ہے۔

'ٹسٹ فارمیٹ میں ٹیم کوڈھالنے کے لیے محنت کرنی پڑے گی'
'ٹسٹ فارمیٹ میں ٹیم کوڈھالنے کے لیے محنت کرنی پڑے گی'

By

Published : Nov 29, 2019, 7:32 PM IST

ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں نو وکٹوں کی شرمناک شکست برداشت کرنے والے افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ طویل فارمیٹ کے کرکٹ میں ان کی ٹیم ابھی نئی ہے اور اس فارمیٹ میں خود کو ڈھالنے کے لیے بلے بازوں کو بہت محنت کرنی پڑے گی۔

اٹل بہاری واجپئی اكانا اسٹیڈیم پر میچ کے تیسرے دن جمعہ کو نو وکٹ سے ہارنے کے بعد راشد نے کہا کہ اب ہمیں طویل فارمیٹ کے لئے اور محنت کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے بلے باز میچ کے دوران جدوجہد کرتے نظر آئے۔ اس سمت میں ہمیں جلد توجہ دینا ہو گی۔ ابھی ہم ٹیسٹ کرکٹ میں نئے ہیں ۔ یہ ٹیم کا چوتھا ٹیسٹ میچ تھا جس میں ہم تجربہ کار ویسٹ انڈیز کے سامنے تھے۔ ہم اپنی غلطیوں سے سبق لے کر جلد ہی ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے نئے طول و عرض قائم کریں گے۔

حمزہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمزہ نے گزشتہ تین سالوں میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیں تجربہ کار نبی کی کمی کھل رہی تھی جسے کسی حد تک حمزہ نے پورا کیا۔ اس کا مستقبل خوشگوار ہے جو افغان ٹیم کو مضبوطی دے گا۔ ہمارا فوکس ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کی طرف ہے اور انشا ء الله ہم ان مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details