اردو

urdu

ETV Bharat / sports

افغان ٹیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے: راشد خان - افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سرکردہ اسپن گیند باز راشد خان نے کہا کہ 'ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت اور مہارت ہے۔ پوری ٹیم کا خواب ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

rashid khan
rashid khan

By

Published : Sep 16, 2020, 8:08 PM IST

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان اس وقت ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے نمبر کے گیند باز ہیں۔ انہوں نے اب تک اپنی ٹیم کو درجنوں میچ میں جیت دلائی ہے لیکن افغانستان کا ریکارڈ صرف ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اچھا ہے۔

تاہم افغان ٹیم غیر معمولی مواقع پر بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل چکی ہے۔ ایسی صورتحال میں راشد خان نے کہا کہ ان کے کھلاڑیوں میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے اور پوری ٹیم کا خواب ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

راشد خان سے ٹیوب چینل ڈی آر ایس وتھ اشون میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ کوئی دوسروں کی زندگی بنانے کے لیے بے لوث خدمات انجام دے رہا ہے اور کوئی ایسا شخص ہے جو نوجوانوں کی زندگی بدل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ ان کی تبدیلی میں مدد کرنے والا شخص ہوں۔

افغانستان کے سب سے کامیاب کھلاڑی سمجھے جانے والے راشد خان نے کہا کہ میرے خیال میں ہماری سب سے بڑی کامیابی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ہونی چاہئے۔ ہمارے پاس تمام صلاحیتیں اور قابلیت موجود ہے۔ ہمیں صرف اپنے آپ پر یقین کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم یہ کر سکتے ہیں۔

بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تعلق سے راشد خان نے کہا کہ 'جب آپ اس ٹیسٹ (بھارت کے خلاف) کے بارے میں پوچھیں تو ہمیں وہاں اس لیے مایوسی ہوئی کیونکہ ہمارے پاس بڑی ٹیموں کے خلاف تجربہ نہیں تھا۔ ہمیں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع نہیں ملتا ہے۔

بھارت کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کو یاد کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ پورے ملک کا سب سے بڑا خواب ایک مکمل ممبر ٹیسٹ ٹیم کہلانے اور ٹیسٹ میچ کھیلنا تھا جب ہم آپ کی ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے تھے سب کی توجہ پہلے چوکے، پہلا رن، پہلا چھکا جیسی چیزوں پر مرکوز تھی۔ ہمارے کھلاڑی ٹی 20 کے لیے جانے جاتے ہیں۔ میرا اور میرے ملک کا ایک ہی خواب ہے کہ ایک دن ہم ٹی 20 ورلڈ کپ چیمپیئن بنیں۔ یہ افغانستان کرکٹ اور ہم سب کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔

واضح رہے کہ راشد خان نے 71 یک روزہ میچوں میں 133 اور 48 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 89 وکٹیں حاصل کی ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details