اردو

urdu

ETV Bharat / sports

World Cup Qualifiers Match بھونیشور، گوہاٹی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچوں کی میزبانی کریں گے - ایشیائی کوالیفائر کے گروپ اے میں قطر اور کویت

انڈین مینزفٹ بال ٹیم 2026 فیفا ورلڈ کپ اور 2027 اے ایف سی ایشین کپ جوائنٹ کوالیفکیشن راؤنڈ-2 کے ابتدائی دو گھریلو میچ بھونیشور اور گوہاٹی میں کھیلے گی۔

بھونیشور، گوہاٹی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچوں کی میزبانی کریں گے
بھونیشور، گوہاٹی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچوں کی میزبانی کریں گے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 7:40 PM IST

نئی دہلی:آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے ہفتہ کو یہ اعلان کیا۔ ہندوستان کو ایشیائی کوالیفائر کے گروپ اے میں قطر اور کویت کے ساتھ رکھا گیا ہے، جب کہ افغانستان اور منگولیا کے درمیان ابتدائی مشترکہ کوالیفکیشن راؤنڈ 1 مقابلہ جیتنے والی ٹیم بھی اس گروپ میں شامل ہوگی۔

ہندوستانی ٹیم 16 نومبر 2023 کو کویت میں ایک میچ کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرے گی، جب کہ اس کا دوسرا مقابلہ 21 نومبر کو بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں قطر سے ہوگا۔

اگلے سال ہندوستان کا پہلا میچ 21 مارچ کو افغانستان یا منگولیا میں سے کسی ایک سے ہوگا۔ اس کے بعد کوچ ایگور اسٹیمک کی ٹیم گوہاٹی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں 26 مارچ کواس میچ کا دوسرا مرحلہ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:India Won The Toss شاہین اور رؤف کی خطرناک گیندبازی، ٹیم انڈیا کا ٹاپ آرڈر ناکام

اے آئی ایف ایف کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر شاجی پربھاکرن نے اعلان کے بعد کہا، "ہم اڈیشہ فٹ بال ایسوسی ایشن اور آسام فٹ بال ایسوسی ایشن کو مذکورہ میچوں کی میزبانی کے حقوق کے لیے کامیابی سے بولی لگانے کے لیے مبارکباد دینا چاہیں گے۔ متعلقہ ریاستی حکومتوں کے تعاون سے مذکورہ میچوں کے ورلڈ لیول انعقاد کے لئے سب کی کامیابی کی خواہش کرتے ہیں۔کویت کے خلاف 6 جون 2024 کو ہونے والے ہندوستان کے گھریلو مقابلے کی میزبانی کا اعلان مستقبل کیا کیاجائے گا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details