رنجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میچوں میں مسلسل تاریخ رقم ہورہی ہے۔ پہلے دھماکے دار اننگز دیکھنے کو ملیں اور اب بنگال ٹیم نے ایک ایسا کارنامہ کر دیا ہے جو اس سے پہلے رنجی ٹرافی کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ ٹیم کے پہلے سے نویں نمبر کے بلے بازوں نے 50 یا اس سے زیادہ رنز بنائے جس میں دو بلے بازوں کی سنچریاں بھی شامل ہیں۔ بنگلور میں کھیلے جا رہے بنگال اور جھارکھنڈ کے درمیان کوارٹر فائنل میچ میں یہ تاریخ رقم ہوئی۔ بنگال نے 773 کے اسکور پر اننگز ڈکلیئر کردی، ٹیم کے کُل 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ یعنی 9 بلے باز کریز پر آئے تھے اور ان سب نے 50 یا اس سے زیادہ رنز کا اسکور بنایا۔
رنجی ٹرافی میں بنگال ٹیم کا عظیم کارنامہ، نو بلے بازوں نے نصف سنچری بنائی
بنگال اور جھارکھنڈ کے درمیان کھیلے جا رہے رنجی ٹرافی کوارٹر فائنل میچ میں کمال ہوگیا۔ بنگال کے ٹاپ 9 بلے بازوں نے نصف سنچری بنائی جس میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں۔ Bengal 9 Players Score Fifty in Ranji Match
بنگال کی جانب سے سدیپ کمار گھرامی نے سب سے زیادہ 186 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انوستپ مجمدار نے 117 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان دو سنچریوں کے علاوہ باقی سات بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پچاس رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں مغربی بنگال حکومت کے وزیر کھیل منوج تیواری بھی شامل ہیں جنہوں نے 73 رنز بنائے۔ میچ میں سدیپ کمار گھرامی نے 186 رنز، انوستپ مجمدار نے 117 رنز، ابھیشک رامن نے 61 رنز، ابھیمنو ایشورن نے 65 رنز، منوج تیواری نے73 رنز، ابھیشک پوریل نے 68 رنز، شہباز احمد نے 78 رنز، شائن منڈل نے 53 رنز اور آکاش دیپ نے 53 رنز کی اننگ کھیلی۔
جب بنگال کی ٹیم بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہی تھی تو آکاش دیپ نے آخر میں تباہی مچادی۔ انہوں نے صرف 18 گیندوں پر 53 رنز بنائے جس میں 8 چھکے شامل تھے۔ آکاش دیپ نے رنجی ٹرافی میچ میں بھی تقریباً 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔ Historic Feat in Ranji Trophy