بی سی سی آئی(BCCI) کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 'ارجن ایوارڈ(arjuna award) کے لیے کسی بھی خاتون کرکٹر کو نامزد نہیں کیا گیا ہے اس لیے کھیل رتن ایوارڈ کے لیے مِتالی کے نام کی سفارش کی گئی ہے۔
ارجن ایوارڈ کے لیے بی سی سی آئی نے سینئر بلے باز شکھر دھون، لوکیش راہل اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ(jasprit bumrah) کے نام بھیجے گا۔ گذشتہ سال دھون کے نام کو نظر انداز کیا گیا تھا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ وزارت کھیل کے ذریعہ مقرر کردہ پینل متالی کو اولمپک سال میں ایوارڈ کے لیے منتخب کرتا ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ متالی راج(Mithali Raj) نے گزشتہ ہفتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں 22 برس مکمل کیے ہیں۔ 38 متالی سات ہزار سے زیادہ رنز بنا کر سب سے کامیاب خاتون بلے باز ہیں۔
متالی کی طرح ارجن ایوارڈ جیتنے والے اشون نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں مستقل طور پر بھارت کے لیے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 79 ٹیسٹ میچوں میں 413 وکٹیں لینے کے علاوہ یک روزہ اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں بالترتیب 150 اور 42 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ تاہم ، اب وہ مختصر فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی نہیں کرتے۔
اس کے علاوہ شکھر دھون سری لنکا میں یک روزہ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے اور ارجن ایوارڈ کے مضبوط دعویدار ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 142 یک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں 5977 رنز بنانے کے علاوہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچوں میں بالترتیب 2315 اور 1673 رنز بنائے ہیں۔