اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہیڈ کوچ راہل دراوڑ اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع - extension of Rahul Dravid contracts

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع کر دی ہے۔ حال ہی میں ختم ہونے والی ورلڈ کپ مہم کے ساتھ ہی ہیڈ کوچ راہل دراوڑ کا دو سالہ معاہدہ ختم ہوگیا تھا۔ ہیڈ کوچ راہل دراوڑ کے علاوہ بھارتی ٹیم کے دیگر سپورٹ اسٹاف میں وکرم راٹھور بیٹنگ کوچ، پارس مہمبرے باؤلنگ کوچ اور ٹی دلیپ فیلڈنگ کوچ ہیں۔ extension of Rahul Dravid contracts

BCCI extends contracts of Rahul Dravid and support staff of the Indian team
بی سی سی آئی نے راہل ڈراوڈ اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 4:17 PM IST

حیدرآباد: بی سی سی آئی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ اور دیگر معاون عملہ کے معاہدوں میں توسیع کر دی ہے۔ بورڈ نے راہل دراوڑ کے ساتھ بات چیت کے بعد ان کی میعاد کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے بعد راہل دراوڑ کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا۔

بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھی۔ تاہم آئی سی سی ایونٹ کے بعد درواڑ کی مدت ملازمت پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا تھا، لیکن بی سی سی آئی نے سابق بھارتی کرکٹر کے معاہدے میں توسیع کی پیشکش کرتے ہوئے تمام شکوک و شبہات کو ختم کر دیے۔

بی سی سی آئی نے ایکس پر لکھا کہ "بی سی سی آئی نے بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے"۔ بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے راہل دراوڑ کے مدت ملازمت میں توسیع پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "مسٹر راہل ڈراوڈ کا وژن، پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک کوششیں ٹیم انڈیا کی کامیابی میں اہم ستون ہیں۔

راجر نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر راہل کی ہمیشہ بہت زیادہ جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور میں نہ صرف چیلنجوں کو قبول کرنے کے لیے بلکہ ان میں پھلنے پھولنے کے لیے راہل کی ہمیشہ تعریف کرتا ہوں۔ بھارتی ٹیم کی کارکردگی ان کی اسٹریٹجک رہنمائی کا ثبوت ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے ہیڈ کوچ رہنے کی پیشکش کو قبول کیا اور یہ ان کے اور بی سی سی آئی کے درمیان باہمی احترام اور مشترکہ وژن کا ثبوت ہے۔"

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ ڈراوڈ کو بی سی سی آئی سے مکمل حمایت حاصل رہے گی اور میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہیڈ کوچ کے کردار میں راہل ڈراوڈ سے بہتر کوئی شخص نہیں ہے اور ڈراوڈ نے اپنے آپ کو ایک بار پھر اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ خود کو ثابت کیا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا اب تمام فارمیٹس میں ایک مضبوط اکائی ہے جو ان کے وژن، رہنمائی اور ٹیم کے لیے بنائے گئے روڈ میپ کی عکاسی کرتی ہے۔ورلڈ کپ فائنل سے پہلے لگاتار 10 میچ جیتنے کے بعد، ہماری ورلڈ کپ مہم غیر معمولی سے کم نہیں تھی اس کے لیے ہیڈ کوچ ٹیم تعریف کے مستحق ہیں"۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈراوڈ

بی سی سی آئی کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے راہل ڈراوڈ نے کہا کہ ان پر دوبارہ اعتماد کرنے کے لیے بی سی سی آئی کا شکریہ، اور کہا کہ ٹیم انڈیا کے ساتھ پچھلے دو سال مکمل طور پر یادگار رہے ہیں۔ ایک ساتھ مل کر ہم نے اونچائی اور پستی کا مشاہدہ کیا ہے اور اس پورے سفر میں گروپ کے اندر تعاون اور دوستی غیر معمولی رہی ہے۔ مجھے اس ثقافت پر حقیقی طور پر فخر ہے جو ہم نے ڈریسنگ روم میں قائم کیا ہے۔ ہماری ٹیم کے پاس جو مہارت اور ہنر ہے وہ غیر معمولی ہے۔

راہل نے مزید کہا کہ مجھ پر بھروسہ کرنے، میرے وژن کی توثیق کرنے اور اس عرصے کے دوران مدد فراہم کرنے پر بھی بی سی سی آئی اور اس کے عہدیداروں کا شکر گزار ہوں۔ اس کے علاوہ راہل نے کہا کہ اس کردار کے تقاضوں کے لیے گھر سے دور کافی وقت درکار ہوتا ہے اس لیے میں اپنے خاندان کی قربانیوں اور حمایت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتا ہوں۔ پس پردہ ان کا اہم کردار انمول رہا ہے۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے راہل دراوڑ کو اگلے سال جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ تک کوچ بنے رہنے کی تجویز دی ہے۔ راہل دراوڑ کی دوسری مدت کار میں پہلا دورہ جنوبی افریقہ کا ہوگا جہاں 10 دسمبر سے سفید گیند کا میچ شروع ہوگا۔ اس دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ ہوں گے۔ اس کے بعد پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے بھارت اپنے گھر پر انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ ہیڈ کوچ راہل دراوڑ کے علاوہ بھارتی ٹیم کے دیگر سپورٹ اسٹاف میں وکرم راٹھور بیٹنگ کوچ، پارس مہمبرے باؤلنگ کوچ اور ٹی دلیپ فیلڈنگ کوچ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details