اردو

urdu

By

Published : Jul 11, 2023, 9:00 PM IST

ETV Bharat / sports

Afghanistan Win ODi Series بنگلہ دیش نے میچ جیتا، افغانستان نے سیریز جیت لی

کپتان لٹن داس (ناٹ آؤٹ 53) کی نصف سنچری کی بدولت شرف الاسلام (21/4) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد بنگلہ دیش نے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش نے میچ جیتا، افغانستان نے سیریز جیت لی
بنگلہ دیش نے میچ جیتا، افغانستان نے سیریز جیت لی

چٹاگانگ:افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے محض 126 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 23.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس شکست کے باوجود افغانستان نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ٹاس جیتنے کے باوجود افغان بلے باز کریز پر ٹھہر کر رنز بنانے میں ناکام رہے۔ شرف الاسلام نے ابراہیم زدران (ایک) اور رحمت شاہ (0) کی وکٹیں لے کر میچ کا آغاز کیا، جبکہ تسکین احمد نے 22 گیندوں کی جدوجہد کے بعد رحمن اللہ گرباز (چھ) کو آؤٹ کیا۔

شرف الاسلام نے افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی کو بھی ایک رن کے اسکور پر آؤٹ کیا۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 71 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے جبکہ کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 54 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کے سات بلے باز دہائی کا ہندسہ بھی نہ چھو سکے جس کی وجہ سے پوری ٹیم 126 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

شرف الاسلام نے 21 رنز کے عوض چار وکٹ کے ساتھ اپنے نو اوورز کا خاتمہ کیا۔ تسکین اور تیزالاسلام نے دو دو جبکہ مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز کرنے والے محمد نعیم صفر پر فضل الحق فاروقی کا شکار بنے جب کہ نجم الحسن شانتو صرف 11 رنز بنا سکے۔ تاہم کپتان لٹن نے شکیب کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت بنا کر افغانستان کی واپسی کے امکانات کو ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:India Womens Cricket team ہندوستان نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کی

شکیب نے 39 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ لٹن 60 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے توحید ہردوئے (22 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ مل کر بنگلہ دیش کو منزل تک پہنچا دیا۔افغانستان اور بنگلہ دیش اب 14 اور 16 جولائی کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details