پہلے ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان نے بنگلہ دیش Pakistan vs Bangladesh کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز کا ہدف محض 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے عابد علی Pakistani Opener Abid Ali 91 رنز اور عبدﷲ شفیق Abdullah Shafeeque 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی پاکستانی اوپنرز Pakistani Openers نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
سلامی بلے باز عابد علی 91 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ان کی اس اننگز میں 12 چوکے شامل تھے جبکہ عبدﷲ شفیق نے 73 رنز کی اننگز کھیلی انہوں 8 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
مہمان پاکستان نے پانچویں روز کے کھیل کا آغاز بغیر کسی نقصان کے 109 رنز پر کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 151 اور دوسری 171 رنز پر گری۔
عبدﷲ شفیق کو مہدی حسن نے آؤٹ کیا جبکہ عابد علی تیج الاسلام کا شکار بنے۔
واضح رہے کہ دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 157 پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا تھا۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کے لیفٹ آرم اسپنر تیج الاسلام نے 116 رن پر 7 وکٹ لے کر پاکستان کو پہلی اننگز میں 286 رن پر سمیٹ دیا۔ جس کے بنگلہ دیش کو 44 رنوں کی برتری حاصل ہوئی تھی لیکن دوسری اننگ میں اس کی بلے بازی لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 157 رنز پر سمٹ گئی جس سے پاکستان کو 202 رنوں کا ہدف ملا تھا۔
پہلی اننگ میں پاکستان کے سلامی بلے باز عابد علی نے 282 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے تھے جبکہ عبداللہ شفیق 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگ میں تیج الاسلام نے 44.4 اوورز میں 116 رن دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ دو دو وکٹیں شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کے حصے میں آئی تھیں۔