اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Australia's unbeaten 2-0 Lead over Sri Lanka: سری لنکا پر آسٹریلیا کی 0-2 سے ناقابل شکست برتری - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف 0-2 کی ناقابل شکست سبقت حاصل کرلی ہے۔ اس طرح آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز بھی جیت لی ہے۔ Australia's unbeaten 2-0 lead over Sri Lanka

Australia's unbeaten 2-0 Lead over Sri Lanka
Australia's unbeaten 2-0 Lead over Sri Lanka

By

Published : Jun 9, 2022, 8:39 AM IST

کولمبو: سری لنکا کے شہرکولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم R Premadasa Stadium, Colombo میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہراکر تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز پر قبضہ کرلیا ہے۔ Australia vs Sri Lanka Series. مین آف دی میچ میتھیو وید کی ذمہ دارانہ فاتحانہ اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کو تین وکٹس سے ہرادیا۔ آسٹریلین اننگ میں کین رچرڈسن (30 رن پر 4)، جے رچرڈسن (26 رن پر 3) اور گلین میکسویل (18 رن پر 2) کی شاندار گیند بازی اور میتھیو ویڈ کی ناٹ آؤٹ 26 رن کی میچ وننگ اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کو بدھ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں 13 گیندیں باقی رہتے تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویڈ نے اخیر وقت میں وننگ باؤنڈری لگائی، اس طرح آسٹرلیا ایک کم اسکورنگ والا میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکا۔ میتھیو ویڈ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ Australia's unbeaten 2-0 lead over Sri Lanka

سری لنکا پر آسٹریلیا کی 0-2 سے ناقابل شکست برتری

قبل ازیں سری لنکا کو نو وکٹ پر 124 کے معمولی اسکور تک محدود رکھنے کے بعد آسٹریلیا نے 17.5 اوور میں سات وکٹ پر 126 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ Australia tour of Sri Lanka. کپتان آرون فنچ نے 13 گیندوں پر 24، ڈیوڈ وارنر نے 21 اور مین آف دی میچ میتھیو ویڈ نے 26 گیندوں پر سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ رن بنائے۔ حالانکہ آسٹریلیا نے 99 رن پر اپنی سات وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن ویڈ نے شاندار اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو 13 گیندیں باقی رہتے ہوئے فتح سے ہمکنار کردیا۔ سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے 33 رن کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے میچ میں 10 وکٹوں کی جیت میں چار وکٹیں لے کر کردار ادا کرنے والے میچ کے بہترین کھلاڑی بننے والے جوش ہیزل ووڈ نے دوسرے میچ میں چار اوورس میں صرف 16 رن دیے لیکن وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ سری لنکا کی طرف سے چرتھ اسلانکا نے ایک بار پھر 39 رن، کوسل مینڈس نے 36 اور بھانوکا راجا پاکسے نے 13 رن بنائے۔ کپتان داسن شناکا نے 14 اور ونیندو ہسرنگا نے 12 رن بنائے۔ سری لنکا نے 121 کے اسکور پر اپنے چار بلے باز کھو دیے۔ تاہم اخیر میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف 0-2 کی ناقابل شکست سبقت حاصل کرلی اور اس طرح آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز بھی جیت لی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details